Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ:3 لاکھ خاندانوں کو روزگار کی اجازت، نوٹی فکیشن جاری

شائع 19 اپريل 2020 02:26pm

سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا۔ تین لاکھ خاندانوں کو روزگار شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز نے مچھلی کے شکار پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔

اب ماہی گیر سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرسکیں گے۔

نوٹی فکیشن کے بعد ماہی گیر سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرسکیں گے، اور  مچھلیوں کا آکشن بوٹ کے اندر ہی کرنا ہوگا۔

 نوٹی فکیشن  کے مطابق  کشتیاں شام6بجے سے صبح 6بجے تک لینڈنگ کرسکیں گی۔